ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہد اشرف تارڑ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نئے چئیرمین مقررہوگئے

capt shahid ashraf tarar appointed chairman fpsc, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد ترک:کیپٹن ریٹائرڈ  شاہد اشرف تارڑ  کوچیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات کر دیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے  چئیرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تقرر کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

شاہد اشرف تارڑ 18جنوری 2021 سے ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات ہیں۔

اسلام آباد: شاہد اشرف تارڑ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔

چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا عہدہ گزشتہ7 ماہ(16 دسمبر 2022) سے خالی ہے۔

سابق چیئرمین کیپٹن (ر) زاہد سعید 15 دسمبر 2022 کو سبکدوش ہوئے تھے۔

 ایف پی ایس سی کے زرائع کے مطابق  چیئرمین کے عدم تقرر کے باعث اہم امور گزشتہ 7 ماہ سے زیرِ التواء ہیں۔

چیئرمین کے عدم تقرر کے باعث سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس بھی مسلسل زیرِ التواء ہے۔

سلیکشن بورڈ وفاقی افسران کی گریڈ 20اور21 میں ترقی کی سفارشات مرتب کرتا ہے۔

 چئیرمین ایف پی ایس سی سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کی سربراہی کرتے ہیں۔

ایف پی ایس سی حکومتی انتظامی امور چلانے کیلئے افسران بھرتی کرتا ہے۔