ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، مردم شماری اور نگراں حکومت پر بات چیت

MQM delegation meets with Prime Minister Shahbaz, City42
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی کنیوینر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ملاقات ہوئی ہے.

ملاقات میں وفاقی وزیر آنفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال شریک تھے.

ملاقات میں وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خوجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیرِ اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے بھی شرکت کی. 

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی.

ملاقات وزیرِ اعظم کی نگران حکومت کی تشکیل کیلئے اتحادیوں سے مشاورت کے سلسلے کی ایک کڑی ہے.

ملاقات میں حالیہ مردم شماری کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی

وفد نے وزیرِ اعظم کو کراچی میں وفاقی حکومت کے جاری منصوبوں کی ذاتی نگرانی اور ترجیحی بنیادوں پر ان پر کام یقینی بنانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متحدہ کے وفد نے وزیر اعظم کی قیادت میں حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ مکمل ہونے پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا.

اس ملاقات کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی وڈیو کلپ اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے شئیر کی۔