ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیجنڈری اداکار ندیم بیگ آج اپنی 82 ویں سالگرہ منارہے ہیں

لیجنڈری اداکار ندیم بیگ آج اپنی 82 ویں سالگرہ منارہے ہیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راحیل بیگ) اپنی عمدہ اداکاری سے سلور اسکرین پر راج کرنے والے پاکستان فلم انڈسڑی کے لیجنڈ اداکار ندیم بیگ 82 برس کے ہوگئے۔اُن کے چاہنے والے آج سالگرہ کا جشن منارہے ہیں۔ پاکستانی فلموں کے ایور گرین ہیرو ندیم بیگ نے ہر کردار میں اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے۔ رومانی فلموں کے بے مثال ہیرو رہنے والے اس اداکار کی سال گرہ کا جشن پرستار منارہے ہیں ۔

 اداکار ندیم بیگ 19جولائی 1941کو بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وجے واڑ میں پیدا ہوئے اُن کا اصل نام نذیر بیگ ہے۔

https://www.nawaiwaqt.com.pk/digital_images/large/2021-07-19/news-1626689238-3357.jpg

فلم اسٹار ندیم فلم انڈسٹری میں گلوکار بننے کے لیے آئے مگر گلوکار تو نہ بن سکے لیکن فلم انڈسٹری کے بہترین اداکار بننے میں کامیاب ہوگئے۔

 ندیم نے فلم ''چکوری'' سے کیریئر کا آغاز کیا 1967ء میں اپنے کیرئیر کے آغازکے بعد انھوں نے 200سے زیادہ فلموں میں کام کیا 1974 میں ریلیز ہونے والی فلم "آئینہ” ندیم کے کیریئر کی کامیاب ترین فلم تھی۔

https://www.nawaiwaqt.com.pk/digital_images/large/2021-07-19/news-1626689238-8185.jpg

ندیم نے نیشل نگار ایوارڑ سمیت کئی اعزازات اپنے نام کیے۔­­ ان کی لازوال اور سپرہٹ فلموں کی فہرست میں "اناڑی، پہچان، لاجواب، قربانی، دہلیز، صحرا کے پھول، جب جب پھول کھلے، زندگی اور بھول، جیسی یادگار فلمیں شامل ہیں۔https://www.nawaiwaqt.com.pk/digital_images/large/2021-07-19/news-1626689238-6300.jpg

ندیم کئی دہائیوں تک اپنے فن کے ذریعے فلم انڈسٹری میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

 ندیم کی سالگرہ کے موقع پر انکو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer