انٹرنیشنل ینگ فزسٹس ٹورنامنٹ مری میں شروع ،17 ملکی ٹیمیں ملکہِ کوہسار پہنچ گئیں

19 Jul, 2023 | 01:26 PM

حیدر علی: 36 سال سے جاری انٹڑنیشنل ینگ فزسٹس ٹورنامنٹ مری پاکستان میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔17 ممالک کی ٹیمیں مری پہنچ گئی ہیں۔ پولینڈ اپنے گزشتہ سال جیتے ہوئےاعزاز کا دفاع کریگا۔

انٹرنیشنل ینگ فزسٹس ٹورنامنٹ کی میزبانی پہلی بار   پاکستان کے حصے میں آئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں شامل 17 ممالک کی ٹیمیں مری پہنچ گئی ہیں۔پچھلے سال کا ونر پولینڈ اپنے اعزاز کا دفاع کرےگا۔مقابلے مری کے خوبصورت موسم میں مری کے فلیٹیز ہوٹل میں منعقد ہونگے۔

 گورنر پنجاب بلیغ الرحمان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔فلیٹیز ہوٹل کی جانب سے تمام ٹیموں کے اعزاز میں ڈنر کے بعد پاکستانی آموں سے تواضع کی گئی۔ٹورنامنٹ IYPT اور فلیٹیز کے تعاون سے ہو رہا ہے ٹورنامنٹ 7 دن تک جاری رہے گا۔

کوہسار یونیورسٹی مری کی ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل ینگ فزکسٹس ٹورنمنٹ (IYPT) ہائی اسکول کے طلباء کے لیے فزکس کا سالانہ مقابلہ ہے۔ ٹورنامنٹ میں مختلف ممالک کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں، فزکس فائٹس میں کھلے عام فزکس کے مسائل کے حل پیش کرتی ہیں اور ان کا دفاع کرتی ہیں۔ مقابلہ تعاون اور منصفانہ کھیل کے جذبے کو فروغ دیتے ہوئے تنقیدی سوچ، مسئلہ حل کرنے کی مہارتوں، اور ٹیم ورک کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔

جیوری ٹیموں کا ان کے سائنسی مواد، تخلیقی صلاحیتوں، اپنے خیالات کا دفاع کرنے کی صلاحیت، شریک تخلیق اور فزکس کے اصولوں کی سمجھ کی بنیاد پر جائزہ لیتی ہے۔ مقابلے کے ساتھ ساتھ، سماجی تقریبات اور ثقافتی تبادلے کی سرگرمیاں شرکاء کو باہم بات چیت اور بین الاقوامی دوستی بنانے اور سائنس ڈپلومیسی (STEM ایجوکیشن) کو فروغ دینے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔

مزیدخبریں