پنجاب یونیورسٹی ملازمین کا احتجاج، یونیورسٹی مین گیٹ بند کردیا

19 Jul, 2023 | 01:07 PM

ویب ڈیسک: پنجاب یونیورسٹی ملازمین کا احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی کا مین گیٹ بند کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی ملازمین کا الاونسز کے حصول کیلئے احتجاج جاری ہے۔یونیورسٹی ملازمین نے احتجاجاً یونیورسٹی کا مین گیٹ بند کردیا، جس کے باعث  گیٹ نمبر ایک پر گاڑیوں اور موثر سائکل سواروں کا رش لگ گیا۔

ملازمین نے یونیورسٹی سے باہر جانے اور اندر آنے سے روکنے کے لیے گیٹ بند کیا۔ جس کے سبب یونیورسٹی آنے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یونیورسٹی ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی ملازمین کیجانب سے کمپس پل کو بند کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں