: پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

19 Jul, 2023 | 12:46 PM

ملک اشرف: پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 ہائیکورٹ میں چیلنج ،عدالت نےکیس دوسرے بنچ کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی ۔ کیس کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک کیلئے ملتوی کردی۔ 

جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی درخواست پر سماعت کی، سابق مئیر اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواستگزار سابق لارڈ مئیر لاہور ہے، پی ٹی آئی حکومت میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 متعارف کروایا گیا، اس ایکٹ کی کئی شقیں پارلیمانی نظام سے مطابقت نہیں رکھتیں، ایکٹ میں نومنتخب عہدیداروں کے اختیارات کم جبکہ سرکاری افسران کے زیادہ ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کالعدم قرار دے، کیس کے حتمی فیصلہ تک لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کا نوٹیفکیشن معطل کرے اور الیکشن کمیشن کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے مطابق انتخابات کروانے کا حکم دے۔
 
 

مزیدخبریں