نیشنل پارک کے 2 بندر پنجرے سے فرار ہوگئے

19 Jul, 2023 | 12:29 PM

رضوان ارسلان :  نیشنل پارک سے 2 بندر پنجرے سے فرار  ہوکر  چھانگا مانگا پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق    نیشنل پارک سے 2 بندر پنجرے سے فرارہوگئے، بندر نیشنل پارک سے چھ کلو میٹر کا سفر کر کے شہر چھانگا مانگا میں پہنچ گئے۔ان کے پیچھے وائلڈ لائف انتظامیہ بھی چھانگا مانگا پہنچ گئی۔ 

 بندر نجی موبائل کمپنی کے ٹاور پر چڑھ گئے۔ بندر کو بچانے کے لیے ریسکیو 1122 کہ اہلکار چھانگامانگا شہر پہنچ گئے۔  بندروں کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد ٹاور کے پاس پہنچ گئی۔

مزیدخبریں