مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

19 Jul, 2023 | 11:14 AM

سعید احمد : لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 7 روپے مزید سستا ہو گیا ۔  

 مرغی کا گوشت 7 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  575 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 369 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 383 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔ 

 فارمی انڈوں کی پیٹی 7590 روپے میں فروخت  ہوگی۔ 

مزیدخبریں