مانیٹرنگ ڈیسک: راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث گولڑہ موڑ کے قریب دیوارگرنے سے 12 افراد جاں بحق ہو گئے ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ امدادی ٹیموں نے مشین کی مدد سے 12 لاشیں نکال لی ہیں، مزید افراد کی تلاش کیلئے مشین کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ دیوار تقریباً 100 فٹ لمبی اور11 فٹ اونچی تھی جس کے ساتھ پل کی تعمیر کے سلسلے میں موجود مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا، اس دوران دیوار ان پر گر گئی۔
دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں۔