ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیوٹ ٹور گارڈز کی غیر ملکی 21 سالہ لڑکی سے زیادتی

Rape of a foreign girl, fort munro
کیپشن: Rape of a foreign girl
سورس: Facebook
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی پنجاب کےمقام فورٹ منرو میں اکیس سالہ غیر ملکی لڑکی کا مبینہ طور پر ریپ، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا فورٹ منرو میں غیر ملکی خاتون سیاح سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کےمطابق جنوبی پنجاب کےمقام فورٹ منرو میں اکیس سالہ غیر ملکی لڑکی کا مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، بارڈر ملٹری پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق فورٹ منرو میں پرائیوٹ گارڈز کی امریکن لڑکی سے زیادتی کی،امریکی نیشنلسٹ عربیلا 15جولائی کو کراچی سے لاہور پہنچی تھی، پرائیوٹ ٹور گارڈز مزمل،عابد اور ایک نامعلوم اس کے ہمراہ راجن پور،جام پور اور فورٹ منرو پہنچے تھے، متاثرہ غیر ملکی لڑکی عربیلا کا کہناتھا کہ ملزمان نے دو روز فورٹ منرو میں رکھا اور جنسی زیادتی کی، پولیس نےمزید تفتیش شروع کردی۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا فورٹ منرو میں غیر ملکی خاتون سیاح سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے گرفتار ملزموں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی، حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ ملزموں کو قانون کے تحت قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔متاثرہ خاتون کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer