(ویب ڈیسک)حکومتی ادائیگیوں کو ڈیجیٹل بنانے کے لئےعملی اقدامات کا آغاز, ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈپاسپورٹ نے ایپ تیار کرلی۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل اکانومی کے وژن کے مطابق عوام کی سہولت کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعظم سٹرٹیجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی کی جانب سے حکومتی ادائیگیوں کو ڈیجیٹل بنانے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا،
ایپ کے ذریعے پاسپورٹ کی تمام ادائیگیاں آن لائن وصول کی جائیں گی،شہریوں کو بینکوں کی لمبی قطاروں سے نجات مل سکے گی،ادائیگیوں کا یہ آن لائن سسٹم اس ماہ کے آخر تک کام کرنا شروع کر دے گا،ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے آسانی کے ساتھ گھر بیٹھے ادائیگی کی جا سکے گی۔
دریں اثناء وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلے میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی سربراہی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ (ڈی جی آئی پی ) نے کامیابی کے ساتھ ایک ایپ تیار کی ہے جس کے ذریعے پاسپورٹ کی تمام ادائیگیاں آن لائن وصول کی جائیں گی اور یوں شہریوں کو بینکوں کی لمبی قطاروں سے نجات مل سکے گی۔