ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ؛ ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

boat drowned in Sind river,update
کیپشن: boat drowned in Sind river
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کا معاملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 1 خاتون لاش نکال لی گئی ، دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہو گئی ۔ مزید افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کےمطابق صادق آباد  میں ماچھکہ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں ڈوبنے والے مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، افسوس ناک واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والے دالخراش واقعہ میں کشتی میں50 سے زائد مسافر سوار تھے،مسافر بارات لیکر کھروڑ سے ماچھکہ آرہے تھے، مقامی پولیس کا کہناتھا کہ 35 افراد کو مقامی لوگوں نے بچایا۔

امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوچکی ہیں۔ایک ہی برادری کےسب افراد سوار ہوئے جس کی وجہ سے کشتی کا توازن بگڑ گیا،ڈوبنے والوں میں خواتین  اور بچے شامل ہیں۔

دریائے سندھ میں ماچھکہ کے قریب باراتیوں سے بھری کشتی الٹنے کے معاملہ پر اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد نے افسوس ناک واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا، کشتی میں 50 سے 70 افراد سوار تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer