ہم چاہیں تو کل حکومت گرا سکتے ہیں: فواد چودھری کا دعویٰ

19 Jul, 2022 | 01:32 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر فوری طور استعفیٰ دے دیں تاکہ سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر قابل قبول نیا الیکشن کمیشن تشکیل دے سکیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر نے کرنا ہے کہ وہ خود جائیں گے یا پھر ہم کارروائی کا آغاز کریں، شہباز شریف نئے انتخاب کی تاریخ دیں تو وہ پارلیمنٹ میں جا کر مذاکرات پر تیار ہیں،ہم چاہیں تو کل حکومت گرا سکتے ہیں، لیکن ہم انہیں موقع دے رہے ہیں، شہباز شریف بتائیں کہ آگے کیسے بڑھنا ہے۔

آئی ایم ایف سے اسٹاف ایگریمنٹ ہوچکا ہے، معاہدے کے باوجود مارکیٹ اور کرنسی پر اعتماد بحال نہیں ہورہا،ہماری کوشش ہے سیاسی استحکام کے لیے کردار ادا کریں، سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آتا ہے ، اچھی خاصی حکومت کو ہٹادیا گیا اور ملک کو معاشی عدم استحکام سے دوچار کیا ، ہم پہلے ہی انتخابات کی طرف جاتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی، 3ماہ پہلے ڈالر مستحکم تھا ، لارج اسکیل مینوفیکچر نگ میں اضافہ ہوا، بدترین طریقے سے نیب قوانین میں ترامیم کی گئیں۔

مزیدخبریں