سٹی 42: عامرلیاقت کی تیسری بیوی بھی پوسٹ مارٹم کےحق میں عدالت پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے دانیہ شاہ کو فریق بنانے کی استدعا منظور کرلی ہے۔ عدالت کےریمارکس میں کہا گیا کہ سب کو سنیں گے، جلدی میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔پوسٹ مارٹم کے بغیر کیسے پتاچلے گاکہاان کے ساتھ کیا ہوا۔
اس موقع پر عامر لیاقت کی پہلی بیوی کے وکیل کا کہنا تھا کہ بیوی اور بیٹاپوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتے۔جس پر عدالت نے سوال کیا کہ آپ پوسٹ مارٹم نہ کرنے پر اصرار کس قانو ن کے تحت کررہے ہیں۔
عدالت نےکیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی۔