ڈالر نےتما م ریکارڈ توڑ دیئے؛ 223 روپے کا ہوگیا

19 Jul, 2022 | 10:25 AM

ویب ڈیسک:روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں ہفتے کے دوسرے روز بھی مسلسل چڑھاؤ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 223 روپے پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، جبکہ پی ایس ایکس میں بھی  کاروبار کا منفی رجحان ہے۔امریکی ڈالر نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، انٹر بینک میں ڈالر 8 روپے 30 پیسے مہنگا ہوکر 223 روپے 50پیسے کا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے 15 پیسے مہنگا ہو کر 215 روپے 20 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی سطح پر پہنچا تھا، جبکہ شہبازحکومت کےدوران ڈالر 40 روپے7 پیسےتک مہنگا ہوچکا ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں ڈالر 58 روپے88 پیسےتک مہنگا ہواتھا۔

12 اپریل 22 کو انٹربینک میں ڈالر 182.02 روپے کا تھا،3 ماہ 10 روز میں انٹربینک میں ڈالر 33 روپے 23 پیسے مہنگا ہوچکا ہے، درآمدی ادائیگی کی وجہ سے روپے پر شدید پریشان دیکھاجارہے ہیں۔

مزیدخبریں