(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے معروف گلوکار بھوپندر سنگھ 82 سال کی عمر میں ممبئی کے ایک ہسپتال میں چل بسے۔
گلوکار بھوپندر سنگھ کی اہلیہ متالی سنگھ نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے,میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ بھوپندر سنگھ بڑی آنت کے عارضے میں مبتلا تھے۔
ڈاکٹرز کے مطابق بھوپندر سنگھ کو 10 روز قبل ہسپتال لایا گیا، ہمیں شبہ تھا کہ انہیں بڑی آنت میں انفیکشن کا مسئلہ ہے اور ہم اس حوالے سے طبی معائنے کر رہے تھے، اسی دوران انہیں کووڈ 19 ہوگیا اور پیر کو ان کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا, وینٹی لیٹر پر منتقل کیے جانے کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
خیال رہے کہ بھوپندر سنگھ نے ماضی کے عظیم گلوکاروں کشور کمار اور محمد رفیع کے ساتھ متعدد ہٹ گانے گائے ہیں۔ بھوپندر سنگھ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کی آخری رسومات منگل کو ادا کی جائیں گی۔