ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کے نئےصدر کیلئےووٹنگ ختم، فیصلہ 21 جولائی کو ہوگا

Voting For India President
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ ختم ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق صدارتی امیدواروں میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی امیدوار دروپدی مرمو کا مقابلہ اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا سے ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز بھارت کی پارلیمنٹ اور تمام ریاستی اسمبلیوں میں ارکان نے ووٹ ڈالا، صدر کےانتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی 21 جولائی کو ہوگی جبکہ بھارت کے پندرہویں صدر کی حلف برداری 25جولائی کو ہو گی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دروپدی مرمو کی جیت کی صورت میں وہ قبائلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی بھارت کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔رپورٹس کے مطابق ریٹرننگ افسر کے مطابق  پارلیمنٹ ہاؤس میں ووٹنگ کا کل ٹرن آؤٹ 98.9 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔