ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتی اتحادیوں اور پی ڈی ایم قائدین کا اجلاس آج طلب

PDM Leaders
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومتی اتحادی جماعتوں اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے قائدین کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر اتحادی جماعتوں کے قائدین آج جمع ہوں گے۔ اجلاس میں ملکی صورتحال اور اہم امور پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد کی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ اتحادی بھی وزیراعظم کو اپنے موقف سے آگاہ کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری بھی لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج وزیراعظم شہباز شریف سمیت پی ڈی ایم کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔

اجلاس میں ضمنی انتخابات کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور حمایتی آزاد ارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔