موبائل فون پر بات کرنا جرم بن گیا، گلوکار کابھتیجا قتل

19 Jul, 2021 | 11:03 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : موبائل فون پر خاتون سے بات کرنے پر سندھ کے معروف گلوکار کے بھتیجے کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون پر خاتون سے بات کرنے پر سندھ کے معروف گلوکار شمن علی میرالی کے بھتیجے بابر کو قتل کردیا گیا۔ قتل کی واردات گزشتہ روز سہراب گوٹھ تھانے کی حدود جمالی گوٹھ میں ہوئی۔  ذرائع کے مطابق مقتول محسود قبیلے کی کسی خاتون سے بات کرتا تھا، بات کرنے سے منع بھی کیا تھا۔ شمن علی میرالی نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی سندھ قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کریں۔

مزیدخبریں