راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل؛ ملزموں کے بارے عدالت سے اہم خبر آگئی

19 Jul, 2021 | 10:10 PM

M .SAJID .KHAN

(جمالیدین جمالی)راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل ،جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ملزمان کو مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق راولپنڈی رنگ روڈ کیس میں ملزم پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد محمود ، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈائریکٹر لینڈ ایکوزیشن وسیم علی تابش کو سخت سکیورٹی میں ضلع کچہری میں پیش کیاگیا، جوڈیشل مجسٹریٹ محمد یوسف عبدالرحمان نے کیس پر سماعت کی، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2018 میں رنگ روڈ منصوبے کی منظوری دی گئی، ملزمان نے منصوبے میں تبدیلی کر کے اسے کئی کلو میٹر بڑھا دیا۔

ملزمان پر ملٹی ملین روپے کی کرپشن کا الزام ہے،حکومت کو اس منصوبے کی وجہ سے دس ارب کا نقصان اٹھانا پڑا،عدالت ملزمان سے مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈدے،ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ ایف آئی آر میں الزامات کا تعین کئے بغیرمفروضوں پربات کی گئی ہے ،عدالت کے سامنے آدھا نقشہ پیش کیا گیا ،عدالت جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرے۔

مزیدخبریں