گرین ٹاؤن؛ نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

19 Jul, 2021 | 05:58 PM

M .SAJID .KHAN

(وقاض احمد)گرین ٹاؤن کے علاقے میں چوبیس سالہ نوجوان نے گھریلو ناچاکی پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ۔

تفصیلات کےمطابق گرین ٹاؤن کے علاقہ باگڑیاں میں نوجوان نے سینے میں فائرمار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،پولیس کے مطابق 24 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا خودکشی کی، 24 سالہ نوجوان کی شناخت سیلم مسیح کے نام سے ہوئی، ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد 24 سالہ سیلم مسیح کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کے خودکشی کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ ہے، زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں, خودکشی کرنے والوں میں ان پڑھ افراد کے ساتھ  پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس کے علاوہ قانونی مسائل بھی ہیں اور اس امر کی نگرانی کرنے کے لیے بھی کوئی نظام موجود نہیں کہ جو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں وہ معیار کے مطابق ہیں یا نہیں۔

اس بات کو تسلیم کیا جا رہا ہے کہ ڈپریشن نامی مرض بہت سارے مسائل کے مجموعے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر خود کشی کی کوشش اعصابی تبدیلیوں کے باعث ہوتی ہے جو ان لوگوں میں نہیں پائی جاتی جو مختلف اقسام کے ڈپریشن میں مبتلا ہوتے ہیں۔

جدید تحقیق کے مطابق وہ بیماری جسے ہم ' ڈپریشن' کے نام سے جانتے ہیں، وہ دراصل کئی مختف بیماریوں کا مجموعہ ہے، جن کی مختلف دماغی وجوہات ہو سکتی ہیں۔


 

مزیدخبریں