سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا پلاٹوں کی باقاعدہ نیلامی کا فیصلہ

19 Jul, 2021 | 05:52 PM

Ibrar Ahmad

درنایاب:   سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا پلاٹوں کی باقاعدہ نیلامی کا فیصلہ، سی بی ڈی نے پانچ قیمتی کمرشل پلاٹ نیلامی کے لئے رکھ دیئے ۔

 تفصیلات کے  مطابق  سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا پلاٹوں کی باقاعدہ نیلامی کا فیصلہ کرلیا گیا،سی بی ڈی کی جانب سے5قیمتی کمرشل پلاٹ نیلامی   کیلئے رکھے گئے ہیں ،18کنال پرمکس یوزکمرشل ٹاؤن کاپلاٹ نیلام کیا جائے گا ،پلاٹ کی کنسٹرکشن کوریج رقبے سے 24گنا زیادہ استعمال کی جاسکے گی جبکہ  11کنال کا پلاٹ سگنیچر مکس یوز کمرشل استعمال کے لئے بنایا جاسکے گا ، 10،10کنال کے 2پلاٹ اور 13کنال کا ایک پلاٹ نیلام کیا جائے گا ۔

سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی  نیلامی کی جانب سے  کے لئے بنیادی قیمت 24کروڑ فی کنال رکھی گئی ہے ، نیلامی کی سی بی ڈی اےبورڈسےمنظوری پر5اگست مقررکردی گئی،پلاٹوں کی نیلامی کے فیز ون سے ممکنہ ریونیو کا تخمینہ 23ارب لگایا گیا  جبکہ  منصوبے کےفیز ون میں سرمایہ کاری  کی سرکولیشن سے 600ارب لگایا گیا  ہے۔

مزیدخبریں