لیسکو نے عیدالاضحیٰ کیلئےچھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

19 Jul, 2021 | 05:38 PM

M .SAJID .KHAN

(شاہد ندیم)لیسکو نے عیدالاضحیٰ پر افسران و ملازمین کے لئے تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت کے فیصلے کی روشنی میں تین چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، نوٹی فکیشن کے مطابق بیس سے بائیس جولائی تک تمام دفاتر بند رہیں تاہم عید کے دنوں میں آپریشن ونگ کے ملازمین صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے تین شفٹوں میں فرائض انجام دیں گے،تمام افسران و ملازمین کو عید کے چھٹیوں کے بعد جمعہ کے روز دفاتر میں حاضر ہونا پڑے گا۔

واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کی چھٹیوں سےمتعلق سوشل میڈیا پر ایک نوٹی فکیشن گردش کررہا ہے جو کے جعلی نکلا، اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقت نے نوٹی فکیشن کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ یہ نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کیا جارہاہے اور اسے وزارت داخلہ کا نوٹی فکیشن قرار دیا جارہا تھا۔

یاد رہے کہ  پنجاب حکومت کی جانب سے عید پر تین چھٹیاں دیں ہیں،20، 21، 22 جولائی کو عید کی چھٹیاں کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیاہے،پنجاب حکومت نے وفاق کے مطابق عید کی چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں