(ویب ڈیسک) زندگی ایک بڑی نعمت ہے جس کی اہمیت کا انذاہ اس وقت ہوتا ہے جب انسان کسی مصیبت میں پھنس جائے اور بے بسی کے اس عالم میں اس وہ اپنی تمام طاقت کو آزماتے ہوئے بھی اس سے چھٹکارہ حاصل نہیں کرپاتا، مگر کچھ واقعات ایسے بھی دیکھنے میں آئے ہیں جس میں انسان موت کے منہ سے واپس آئے ایک ایسا ہی واقعہ بزرگ شہری کے ساتھ پیش آیا جو کہ ٹرین کے نیچے آگیا اور معجزانہ طور پر بچ گیا،واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق زندگی سے پیار ہر ذی روح کو ہوتا ہے اور اپنی جان بچانے کے لئے مختلف حربے استعمال کرتے نظر آتے ہیں،سوشل میڈیا پر ایسے متعدد واقعات کی ویڈیوز موجود ہیں جس میں معمولی سی غفلت کی وجہ سے انسانی جان سے ہاتھ دھوناپڑا جبکہ ایسے بھی لزرہ خیزواقعات موجود ہیں جس میں بڑی مصیبت میں پھنسے ہوئے افراد موت کے منہ سے واپس آئے، ایک ایسا ہی واقعہ بزرگ شہری کے ساتھ پیش آیا جو کہ ٹرین کے نیچے آگیا واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
دل دہلادینے یہ واقعہ گزشتہ روزبھارتی شہر ممبئی کے علاقے کلیان ریلوے ٹریک پر پیش آیا،بھارتی میڈیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک 70 سالہ ضعیف شخص کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کے چند لوگ ایک شخص کو ٹرین کے نیچے سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، تھوڑے سے سہارے سے اس شخص کو ٹرین کے نیچے سے زندہ وسلامت بھی نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ضعیف شخص کے ریلوے ٹریک پر گرنے کا واقعہ اتوار کی دوپہر 12 بجے کے بعد پیش آیا، پلیٹ فارم نمبر 4 سے اپنی منزل کے لیے رواں دواں تھی کہ عین اسی لمحے 70 سالہ ہری شنکر ریلوے ٹریک سے گزرتے وقت گر کر ٹرین کے نیچے پھنس گئے، تاہم اگر ریلوے ڈرائیور اسی لمحے ایمرجنسی بریک لگائی۔
بزرگ کے ٹرین کے نیچے آنے پر ہلچل مچ گئی جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں نے صعیف شہری کو ٹرین کے نیچے سے نکالا جبکہ واقعہ رونما ہونے پر متعلقہ ٹریک کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔