محکمہ ایکسائز نے 3ہفتوں میں ریکا رڈ ٹوکن ٹیکس اکٹھا کر لیا

19 Jul, 2021 | 02:27 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)ایکسائز کی گزشتہ مالی سال کی ناکہ بندیاں شہریوں میں ٹوکن ٹیکس ادائیگی کا رجحان بڑھنے لگا۔مالی سال کےپہلے 3ہفتوں میں لاہورمیں 65کروڑ جبکہ پنجاب بھرمیں سوا ارب کا ٹوکن ٹیکس اکٹھا کرلیا گیا۔
 محکمہ ایکسائز نے نئے مالی سال کے پہلے 3ہفتوں میں ٹوکن ٹیکس کی مدمیں سوا ارب سے زائد کی رقم اکٹھی کرلی۔وصول کئے گئے ٹیکس میں سے 57فیصد لاہورمیں رجسٹرڈ گاڑی مالکان نے ادا کیا۔سوا ارب میں سے لاہورنے70ہزارسےزائدگاڑی مالکان سے 65 کروڑ کاٹیکس اکٹھا کیا۔پنجاب بھر سے سالانہ 1ہزار سی سی سے اوپر9 لاکھ سے زائد گاڑی مالکان سے 4 ارب سے زائد کا ٹوکن ٹیکس کا ہدف رکھاگیا ہے۔

گزشتہ مالی سال میں محکمہ ایکسائز کو3ارب 6کروڑ ٹوکن ٹیکس وصول ہوا تھا۔رواں سال پہلے3ہفتے میں اتنی بڑی وصولی حوصلہ افزا ہے۔رواں مالی سال میں ہدف کا حصول یقینی بنانے کے جلد ناکہ بندیاں شروع کی جائیں گی۔شہری ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی ان لائن ایپ کے ذریعے کرکے5فیصد اضافی رعائت حاصل کررہے ہیں۔

مزیدخبریں