رضوان نقوی: واہگہ بارڈر پر کسٹمز اور کسٹمز انٹیلی جینس کی ضبط شدہ سامان کو نذر آتش کرنے کی تقریب بدمزگی کا شکار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز کی تقریب میں جلانے کیلئے واہگہ بارڈر پر لائے گئے کیمکلز سے آگ پھیل گئی، واہگہ بارڈر پر سمگل شدہ سگریٹس،گٹکا،کیمیکلز،شراب ،سپرے تلف کرنے کیلئے لائی گئی تھی۔ آگ پھیلنے سے تقریب میں بھگدڑ مچ گئی،مہمان زخمی ہوگئے جبکہ صوفے بھی جل گئے۔
سٹی فورٹی ٹو کی موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا جبکہ سٹی فورٹی ٹو کی ٹیم کو فوٹیج ڈیلیٹ کرنے کیلئے تحویل میں لے لیا گیا۔