ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چائنہ کے مال پر کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس ختم کرنے کی سفارشات

چائنہ کے مال پر کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس ختم کرنے کی سفارشات
کیپشن: کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: چائنہ کے مال پر کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس ختم کرنے کی سفارشات، جوائنٹ ورکنگ گروپ آف سی پیک نے وفاقی حکومت کو سفارشات کردیں۔  پنجاب حکومت نے صحت، تعلیم اور زرعی شعبے میں ٹیکس چھوٹ پر وفاق سے اجازت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق چائنہ سے امپورٹ ہونے والی اشیا پر ٹیکس چھوٹ کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ آف سی پیک نے وفاقی حکومت سے سفارشات مانگی ہیں جبکہ کلیئرٹی بھی مانگی گئی ہے کہ تین شعبوں پر چائنہ سے مال امپورٹ کرنے پر خصوصی طور پر چھوٹ کے حوالے سے حکومت آگاہ کرے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت بیشتر شعبہ جات پر یہ ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔ جس میں خصوصی طور پر زرعی، تعلیم اور صحت کے شعبے شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جوائنٹ ورکنگ گروپ آف سی پیک نے لاہور میں تیانجن یونیورسٹی کے میٹریل پر بھی ٹیکس چھوٹ کی سفارش کی ہے، سی پیک اتھارٹی نے چائنا کے مال پر کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ کی حمایت کی ہے۔