نجی یونیورسٹیوں کو کالجز سے الحاق کرنے کی حکومتی پالیسی مسترد

19 Jul, 2021 | 09:38 AM

Imran Fayyaz

(اکمل سومرو)ائیر ایجوکیشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، ایچ ای سی نے نجی یونیورسٹیوں کو کالجز الحاق کرنے کی حکومت پنجاب کی پالیسی مسترد کر دی ہے، ایچ ای سی پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے الحاق شدہ کالجوں کی ڈگریوں کو تسلیم نہیں کرے گا۔
ایچ ای سی نے نجی یونیورسٹیوں کو کالجز الحاق کرنے کی حکومت پنجاب کی پالیسی مسترد کر دی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کی نجی یونیورسٹیوں سے متعلق فیصلہ سازی کرنے کا اختیار صرف کمیشن کے پاس ہے، ایچ ای سی سے منظور شدہ یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز میں ہی داخلوں کی اجازت ہوگی۔

ایچ ای سی نے پنجاب حکومت کی نجی یونیورسٹیوں کو کالجز الحاق کرنے کی اجازت دینے کی پالیسی غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ کمیشن نے واضح کیا ہے کہ نجی یونیورسٹیز کھولنے اور الحاق کرنے کی اجازت دینے کیلئے ایچ ای سی آئینی و قانونی ادارہ ہے۔ پنجاب حکومت کی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں کو صوبے بھر میں کالجز الحاق کرنے کی پالیسی منظور کی تھی جس کے تحت پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو صوبے کے کالجوں کو الحاق کرنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ نجی یونیورسٹیوں کے کسی بھی الحاق شدہ کالج کی ڈگری کو ایچ ای سی تسلیم نہیں کرے گا۔

ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ بد انتظامی اور بے ضابطگیوں کے باعث ماضی میں نجی یونیورسٹیوں کو بند کرایا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پنجاب ایچ ای سی کو نجی یونیورسٹیوں کیلئے کالجوں کو الحاق کرنے کی اجازت دینے کے اختیارات تفویض کیے گئے تھے۔ ان اختیارات کو بھی ایچ ای سی نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔ پاکستان میں ہائیر ایجوکیشن سے متعلق تمام تر فیصلوں اور پالیسی سازی کا اختیار مشترکہ مفادات کونسل نے ایچ ای سی کو سپرد کر رکھا ہے جس کے تحت صوبائی حکومت یونیورسٹیوں سے متعلق کوئی پالیسی بنانے کی مجاز نہیں ہے۔

مزیدخبریں