قربانی کےلئے لائےگئے 14بکرے چوری

19 Jul, 2021 | 07:36 AM

Imran Fayyaz

(اسرار خان)شہر لاہور میں انسانوں کے بعد قربانی کے جانور بھی غیر محفوظ ہو گئے ۔ کاہنہ کے علاقہ صوئےآصل سے چور 14 بکرے لے اڑے ۔
واردات اتوار کے روز صوئے آصل میں واقع شہری بابر عرفان کے ڈیرے پر ہوئی، جہاں نامعلوم چور ڈیرے سے 14 بکرے چرا کر لے گئے۔ متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ کاہنہ میں جمع کروا دی۔ درخواست گزار کے مطابق واردات کی اطلاع ڈیرے پر رکھے گئے ملازم شبیر حسین نے بذریعہ ٹیلیفون دی۔ چوری شدہ بکروں کی عمر ایک سال اور مالیت آٹھ لاکھ روپے بنتی ہے۔ دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واردات میں ملوث ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
 

مزیدخبریں