نئے فنکار اپنے سینئرز کی تقلید کریں، توقیر ناصر

19 Jul, 2020 | 10:39 PM

Malik Sultan Awan

گارڈن ٹاؤن(زین مدنی )سینئر اداکار توقیر ناصر کا کہنا ہے کہ کہ نئے فنکار اپنے سینئرز کی تقلید کریں۔

تتفصیلات کے مطابق سینئر اداکار توقیر ناصر  کا کہنا ہے کہ لا تعداد چینلز اور فن کاروں کے باوجود سینئرز کی اہمیت اور مقبولیت آج بھی اہم ہے،انہوں نے ایک ملاقات میں کہا کہ فردوس جمال،قوی خان اور دیگر سینئرز فنکاروں نے سخت محنت اور جدجہد کے بعد شہرت کی بلندیوں کو چھواہے،آج بھی کمرشلز کےلئے کمپنیاں سینئر فن کاروں کی ڈراموں یا کسی بھی پروگرام میں شمولیت کو ترجیح دیتی ہیں۔

توقیر ناصر نے کہا کہ آج نئے فن کار کام اچھا کرنے کےلئے اپنے سینئرز کا کام دیکھیں۔ شوبز میں طویل عرصہ گزار نے کے بعد آج بھی اپنے آپکو ایک طالبعلم سمجھتاہوںاور اپنے سینئرز کا کام آج بھی دیکھتا ہوں۔

مزیدخبریں