(حافظ شہباز علی)فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آگیا ۔
دورہ انگلینڈ کے لئے قومی ٹیم میں شامل فاسٹ باولر حارث روف کی مشکلات کم نہ ہوئیں،ذرائع کے مطابق پی سی بی نے حارث رؤف کو گھر واپس بھجوادیا ۔پانچواں ٹیسٹ منفی آنے پر حارث رؤف کو لاہور طلب کیا گیا تھا۔مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول میں فاسٹ باؤلر کا ٹیسٹ مثبت آگیا، فاسٹ باؤلر کو اپنےگھر میں قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے فاسٹ باولر کا کورونا منفی آنے کے بعد ان کو انگلینڈ بھجوانے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔