پیف پارٹنرز کے کسی قسم کےدباؤمیں نہیں آئیں گے، مراد راس

19 Jul, 2020 | 09:31 PM

Malik Sultan Awan

(جنید ریاض) صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹرمراد راس کا پیف پارٹنرز کے احتجاج پرکہنا ہےکہ وہ کسی قسم کےدباؤمیں نہیں آئیں گے، ،پیف پارٹنرز کو ادائیگیاں شفافیت اور میرٹ کےتمام تقاضے پورے کرنےکےبعد ہی کی جائیں گی۔
ڈاکٹر مراد راس کامزید کہنا تھا کہ پیف پارٹنرز کا مسلم لیگ ن کی جانب سے نوازے جانے والاگروپ خصوصی ایجنڈے کے تحت سراپا احتجاج ہے، مسلم لیگ ن کےایم پی ایز کا پیف پارٹنرز کے ساتھ احتجاج میں شریک ہونا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پیف میں ہونے والی بد انتظامیوں کو منظر عام پرلانے کے بعد پیف پارٹنرزکا ایک مخصوص حلقہ احتجاج کر رہا ہے۔

ڈاکٹر مراد راس نےکہا کہ کچھ بھی ہو جائے مگر عوامی ٹیکس کا ایک روپیہ بھی ضائع نہیں ہونے دے سکتے، تحریک انصاف کی حکومت صرف اور صرف میرٹ کےتمام تقاضےمکمل کرتے ہوئے کام کرنےپریقین رکھتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

مزیدخبریں