ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعید اجمل کھلاڑیوں کےمعاوضوں میں اضافے پر خوش

سعید اجمل کھلاڑیوں کےمعاوضوں میں اضافے پر خوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہبازعلی ) سابق ٹیسٹ کرکٹراور سٹارآف اسپنر سعید اجمل نےنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں تبدیلیوں اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کےمعاوضوں میں اضافے کو خوش آئندقرار دے دیا، کہتے ہیں کہ ان فیصلوں کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو لنک پرگفتگو کرتے ہوئے جادوگر اسپنر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں تبدیلیوں کےمثبت نتائج سامنے آئیں گے، ندیم خان،ثقلین مشتاق اور گرانٹ بریڈ برن تجربہ کار ہیں بہتر انداز میں کام کرسکتے ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں 200 کھلاڑیوں کےپول کو اکیڈمی بلا کران کے خصوصی کیمپس لگانے کے ساتھ ساتھ سلیکٹرزکوسیکنڈ الیون میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پربھی توجہ دینا ہوگی۔
سعید اجمل نےڈومیسٹک کھلاڑیوں کےماہانہ معاوضوں میں اضافےکوخوش آئندقرار دیتے ہوئےکہا کہ معاوضوں میں اضافےسے کھلاڑیوں کےنکلنےکا رجحان کم ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ انڈر19اور اے ٹیم کوغیر ملکی دورے کرائےجائیں اس کے بہتر نتائج سامنےآئیں گے۔
سعید اجمل نےکہا کہ پی سی بی کوڈومیسٹک کرکٹ میں اداروں کا کردار بحال کرنا چاہیے، اس سے کھلاڑیوں کا روز گار بحال ہو گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer