بھولا ٹینشن قانون کے شکنجے میں آگیا

19 Jul, 2020 | 03:35 PM

M .SAJID .KHAN

(وقاض احمد) بھولا ٹینشن ، ٹینشن میں آگیا، ساندہ میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کے ساتھ تصویریں اپ لوڈ کرنے والے ملزم بھولا ٹینشن کو گرفتار کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق نوجوانوں میں ہوائی فائرنگ کر کے ویڈیو  سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا ٹرینڈ بن چکا ہے،ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، پتنگ بازی قانوناً جرم ہے اس کے باوجود جس طرح مختلف تقاریب اور مقامات پر ان کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، وہ محتاجِ بیان نہیں،

گزشتہ کئی برسوں سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلحہ کی نمائش یا اسے غیر قانونی طور پر رکھنے کی سخت پابندی ہے لیکن عموما رات کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری شادی بیاہ کی تقریب میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کی آوازیں سنی جاتی ہیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پیدا ہوجاتا ہے۔

  پولیس ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور ملزمان بھاری معاوضہ یا بااثر افراد کا ہاتھ سر پر ہونے کی وجہ سے فوراً رہا ہوجاتے ہیں اور پھر وہی ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جس کی وجہ اہل علاقہ میں خوف وہراس کی فضاء پیدا ہوجاتی ہے،دوسری جانب پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوائی فائرنگ ویڈیوز اپلوڈ کرنے والے ملزم  بھولا ٹینشن  گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم بھولا ٹینشن کےخلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ملزم بھولا ٹینشن کی ویڈیوز پر نوٹس لیا تھا۔ ملزم بھولا ٹینشن ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی ویڈیوز اپلوڈ کرکے خوف و ہراس پھیلاتا تھا۔ملزم بھولا ٹینشن سے اسلحہ بھی برآمدہواہے۔ پولیس کا کہنا ہے ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کے ساتھ تصاویر، ویڈیوز اپلوڈ کرنا قانون جرم ہے۔

مزیدخبریں