وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے اثرات،صوبائی وزیر مستعفی

19 Jul, 2020 | 02:17 PM

Azhar Thiraj
Read more!

سٹی 42:وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے اثرات آنا شروع ہوگئے،پنجاب کے ایک وزیر نے استعفیٰ دے دیا۔

وزیر جنگلی حیات پنجاب اسد کھوکھر نے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ ہائوس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد کھوکھر کو وزارت سے فارغ کیا گیا ہے،ملک اسد کھوکھر نے سٹی 42 کو بتایا کہ مجھے وزارت سے فارغ نہیں کیا گیا میں نے خود استعفیٰ دیا ہے،ذاتی مصروفیات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔

یاد رہے ہفتہ کے روز وزیر وزیراعظم عمران خان نے لاہور کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بے خوف کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔


خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کیے جانے سے متعلق افواہیں زیر گردش ہیں لیکن گزشتہ روز وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بھی ان افواہوں کی تردید کی تھی۔ وزیراعلیٰ  نے آٹے، گندم کی صورت حال اور انسداد کورونا کے لیے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے عوامی ریلیف کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے انسداد کورونا کے لیے بہترین کام کیا۔

وزیر اعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی نے بھی ملاقات کی اور اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو ارکان اسمبلی کے جائز مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کے کام میرٹ پر کیے جائیں۔ وزیر اعظم نے اراکین اسمبلی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریإں شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ 

مزیدخبریں