اویس کیانی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کو غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وز یروں کی برطرفی کا چیلنج، مریم اورنگزیب مے کہا ہے کہ عمران صاحب غیرملکی شہریت رکھنے والے اپنے مشیروں اور وزیروں سے استعفی لیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ نے کہا تھا کہ آپ کی دوہری شہریت ہو اور آپ یہاں وزیر بھی ہوں یہ نہیں ہوسکتا، آپ نے کہا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ کی دوہری شہریت بھی ہو اور آپ ملک کے مستقبل کے فیصلے بھی کریں، آپ نے کہا تھا کہ اگر آپ کے پاس دوسری ملک کا پاسپورٹ ہو تو اسے پارلیمان میں نہیں بیٹھنا چاہئے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اب دوہری شہریت رکھنے والوں کو بائیس کروڑ عوام کی قسمت کے فیصلے کیوں کرنے دے رہے ہیں ؟ آج غیرملکی پاسپورٹ والوں کو کابینہ میں کیوں بٹھارکھا ہے؟ جن کا پاکستان میں کچھ نہیں، انہیں آج اپنی کابینہ میں بٹھا کر کیوں فیصلے کرا رہے ہیں؟ ملک پر غیرملکی ٹولہ مسلط ہونے کی وجہ سے عوام بے روزگاری، معاشی تباہی اور بھوک میں مبتلا ہیں 23 سب فارن فنڈنگ اکاونٹس کی پیداوار مشیروں اور وزیروں کا ٹولہ ہے جو تحفے میں عمران صاحب کو ملا ہے۔