(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکاراؤں کے بارے افواہیں زیر گردش ہیں جن میں اس بات کو تذکرہ کیا جارہا ہے کہ فلاں نے فلاں کو ہاں کردی یا دنوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والے ہیں،اداکارہ ہانیہ عامر کے بعدگلو کار عاصم اظہر نے بھی اپنے اور ہانیہ کے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ا نسٹاگرام پر عاصم اظہر نے اپنے نئے آنے والے گانے ’سونیا‘ کی ایک جھلک شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے ایک طویل پیغام لکھا، گلوکار نے اپنی زندگی کی مشکلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ شروعات سے ہی میری زندگی کا سفر آسان نہیں رہا اور مجھے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہاں میں آپ سب کا شکرگزار ہوں کہ آپ سب نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔عاصم اظہر نے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس مشکل سفر میں میری مدد کی، میرا ساتھ دیا، مجھے ایک بہترین گلوکار کی فہرست میں شامل کیا اور میرے گانوں کا پسند کیا۔
گلوکار نے کہا کہ میں اپنے گانے'تم تم'کو ملنے والی شہرت کے لیے بھی آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ چند ہی دنوں میں میرے گانے کو 5 ملین ویوز مل چکے ہیں جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میرا گانا ابھی بھی یوٹیوب پر ٹرینڈنگ پر ہے اور میں اس گانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مزاحیہ میمز کا بھی حصہ بنا رہا لیکن بعض اوقات آپ لوگ حد سے زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الحمداللّہ میں جہاں بھی ہوں بہت خوش اور مطمئن ہوں، میں خود کو ایک اچھا بیٹا، ایک اچھا دوست اور ایک اچھا انسان بنانے کی کوشش کررہا ہوں تاکہ زندگی کے تمام چیلنجز کا سامنا کرسکوں۔
عاصم اظہر نے اپنے اور ہانیہ عامر کے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ جیسا کہ ہانیہ نے کہا کہ ہمارا تعلق اتنا مضبوط ہے کہ جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا،ہانیہ خوبصورت شخصیت کی مالک ہے جس نے مجھے پیار کرنا اور پیار بانٹنا سکھایا اور یہ ہم دونوں کے لیے ایک لیبل سے بڑھ کر ہے۔گلوکار نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو کہا کہ آپ سب آرام سے بیٹھو اور ہر جگہ محلّے کی پھپھو نہیں بنتے ہیں۔
یاد رہے کہ ہانیہ عامر کے عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات سے متعلق بحث اس وقت شروع ہوئی تھی جب ہانیہ عامرنے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیوانٹرویو کے دوران عاصم اور ہانیہ کے تعلقات سے متعلق سوال کیاتھا۔سوال کے جواب میں ہانیہ عامر کا کہنا تھاکہ عاصم اور میں صرف دوست ہیں، ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں، ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی تعلقات ہیں۔