لائیو شو کے دوران خاتون نیوز اینکر کا دانت ٹوٹ گیا، ویڈیو وائرل

19 Jul, 2020 | 11:40 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) میڈیا افراد کے لئے لائیو کیمرے کے سامنے آنا اورلوگوں کو خبروں سے باخبر رکھنا ایک مشکل کام ہے، بعض اوقات غلطیاں  بھی سرزد ہوجاتی ہیں، ایک ایسا ہی واقعہ لائیو شو کے دوران خاتون اینکر کے ساتھ پیش آیا، مگر اینکر نے کسی کو شک نہ  دیا۔

تفصیلات کے مطابق لائیو شو یا خبروں کو عوام تک پہنچا یقیناً مشکل کاموں میں سے ایک ہے جس کے لئے ٹھوس شواہدکو اکٹھا کرنا یا کسی لائیو شو میں معلومات لوگوں کو پہنچا ہو تو اس  کے لئے جن مراحل سے گزرنا پڑتا وہ ایک میڈیا وکرز یا اینکر ہی جانتا ہے،ٹی وی پر لائیو شو کے دوران آپ کو یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ کچھ کاٹ کر دہرایا نہیں جاسکتا۔

گزشتہ ہفتے ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا جس نے دیکھنے والوں کو تعجب میں ڈالا دیا، یوکرین کی نیوز اینکر مارچکا پادوکو کے ساتھ ایک غیر معمولی مسئلہ اس وقت پیش آیا جب لائیو شو کے دوران ان کا ایک سامنے کا دانت ٹوٹ گیا۔ایک باصلاحیت اینکر ہونے کی وجہ سے وہ اس بات پر بالکل بھی گھبرائی نہیں، انھوں نے باآسانی وہ دانت منہ سے نکال کر اپنے ہاتھ میں پکڑ لیا اور بغیرکسی وقفے کے اپنے لائیو شوکو جاری رکھا۔

اس واقعے کے بارے انہوں خودسوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر بتایا کہ سچ میں مجھے لگا کہ اس چیز پر کسی کا دھیان نہیں جائے گا۔خاتون اینکر کا کہناتھا کہ ناظرین کی توجہ کے حوالے سے ہمارے اندازے غلط نکلے۔ مارچکا پادوکو نےمزید  بتایا کہ کافی عرصہ سے ان کا یہ دانت خراب ہو گیا تھا۔ ان کی بیٹی دھات سے بنے الارم کلاک سے کھیل رہی تھا کہ اچانک حادثاتی طور پر یہ انھیں جا لگا تھا۔ اس کے بعد انھیں اس دانت کو بنوانا پڑا تھا۔

دانت ٹوٹنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی حمایت کی کیونکہ لائیو شو کے دوران جب دانت ٹوٹا تو انہوں نے اس مہارت کے ساتھ اس کو ہاتھ میں چھپایا کہ کسی کو شک تک نہ ہونے دیا۔

مارچکا پادوکو کا کہناتھا کہ میڈیا میں مجھے 20 سال ہوچکے ہیں اور یہ میرے کیریئر کا سب سے پرتجسس لمحہ ہے۔ لائیو براڈکاسٹنگ مزے دار ہوتی ہے کیونکہ اس میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں