فرید کوٹ روڈ (رضوان نقوی) اینٹی کرپشن کی اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کیلئے خصوصی مہم جاری، اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے دو ہفتوں کے دوران 23 اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمر سہیل کیفی نے دیگر ملزموں کی ضمانتیں خارج کر انے کیلئے ٹیم تشکیل دیدی، ملزموں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری کرالی۔
اینٹی کرپشن نے خالد محمود کانسٹیبل، جاوید اقبال سب انسپکٹر، جعلسازی کی ایف آئی آر میں نامزد ملزم احمد علی اور رفاقت علی، عمر سلیمان، محمد افضال، ممتاز حسین، خرم شوکت، جاوید ہیڈ کلرک، عمران ارشاد، محمد فیصل اشٹامپ فروش، فاروق احمد، محمد اشفاق اور محمد ریاض کو گرفتار کیا۔
جعلسازی کی ایف آئی آر میں نامزد مرزا ندیم بیگ، نذیر احمد، مجاہد ضیاء تحصیلدار،مقبول احمد، محمد صدیق،سب انسپکٹر امتیاز، فیصل بٹ،ہیڈکانسٹیبل عابد محموداور محمد یونس کو گرفتار کیا گیا۔
اینٹی کرپشن کی بدعنوانی، جعلسازی اور رشوت وصولی کی ایف آئی آر میں نامزد ملزم افتخار علی، مقصود حسین، منظور، محمد منشا، رحمان علی، ذاکر حسین، شکیل احمد، شاہ نواز، اعجاز احمد، حافظ عتیق، احسان محمود، عدنان اصغر، رانا محمد عثمان، خالد محمود، ناہید کوثر،آمنہ زاہد، اکرم،غلام قادر،مشرف الدین، فیصل خان، محمد فاروق، محمد بلال اور شہزاد ٹریفک وارڈن وغیرہ نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی ہے۔
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمر سہیل کیفی نے کہا کہ عدالتوں سے ملزموں کی ضمانتیں خارج کر انے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے،ملزموں کو ہر قیمت پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
دوسری جانب پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سنگین وارداتوں میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار کر لیے، سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران جدید سافٹ وئیرز کی مدد سے سنگین وارداتوں میں ملوث 92 خطرناک ملزمان گرفتار کیے گئے، ٹریول آئی کی مدد سے رواں ماہ کے دوران 14 ملزمان جبکہ چوبیس گھنٹوں میں قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم، 2 ٹارگٹڈ ملزمان اور 7 عدالتی مفرورں کو گرفتار کیا گیا۔