یوم سیاہ کو کامیاب بنانے کیلئے لیگی رہنما متحرک

19 Jul, 2019 | 09:50 PM

Arslan Sheikh

( توقیر اکرم ) مسلم لیگ ( ن) کا 25 جولائی کو یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان، شہباز شریف یوم سیاہ کو کامیاب بنانے کیلئے خود متحرک ہوگئے، 25 جولائی کو مرکزی جلسے سے خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ ( ن) کے صدر شہباز شریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ن لیگ نے 25 جولائی کو لاہور میں بڑا جلسہ کرنے کی حکمت طے کرلی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت انتقامی احتساب کرہی ہے، 25 جولائی کو مہنگائی اور معیشت کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا۔

ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ن لیگ پنجاب عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو گرفتاریوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو راہداری ریمانڈ کے بغیر ہی لاہور سے پنڈی منتقل کیا گیا۔

مسلم لیگ ( ن) نے 25 جولائی کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے اے اپی سی کی دیگر جماعتوں کیساتھ مشاورتی اجلاس بھی کل طلب کرلیا ہے۔

مزیدخبریں