شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ

19 Jul, 2019 | 07:32 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سعود بٹ ) نیب لاہور کی شہباز شریف خاندان کے 150 اکاؤنٹس منجمد کرنے کی ہدایت، یوسف عباس شریف کو طلب 23 جولائی کو طلب کرلیا۔

نیب لاہور نے شہبازشریف کیخلاف بڑی کارروائی کرتے شہبازشریف خاندان کے ڈیڑھ سو اکاؤنٹس منجمد کرنے کی ہدایت کردی۔ شریف خاندان کے اکاؤنٹس کے حوالے سے بینکوں کو آگاہ کردیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق مذکورہ اکاؤنٹس جعلی ٹی ٹی کیلئے استعمال ہوئے، جن کو آمدن سے زائد اثاثوں، مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے تحت منجمد کروایا گیا۔

مراسلہ کے مطابق انویسٹی گیشن مکمل ہونے سے مذکورہ اکاؤنٹس پر پابندی ہوگی۔ نیب نے حمزہ شہباز، رابعہ عمران، عائشہ ہارون ودیگر کے اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کیں۔

دوسری جانب چوہدی شوگر ملز کے خلاف انکوائری کیس میں میاں نوازشریف کے بھتیجے یوسف عباس کو 23 جولائی کو طلب کیا گیا۔ یوسف عباس پر جعلی ٹی ٹی کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ یوسف عباس سے 800 ملین کے قرضوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں، یوسف عباس شریف مرحوم عباس شریف کے صاحبزادہ ہیں۔

مزیدخبریں