( سٹی 42) پنجاب حکومت کے ملازمین اور افسران کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پنجاب کے افسران و ملازمین کی عید سے پہلے عید ہوگئی، محکمہ خزانہ پنجاب نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 جبکہ گریڈ 17 سے 20 کے افسران کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافے ہوگا۔
محکمہ خزانہ نے اے جی آفس کو ہدایت کی ہے کہ وہ یکم جولائی سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کی تنخواہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق جاری کی جائے۔