(سعود بٹ) سرکاری ملازمین ہوجائیں ہوشیارخبردار،پاسپورٹ سٹیٹس اپ ڈیٹ کرانے کی ڈیڈ لائن میں صرف2 روز باقی رہ گئے، سٹیٹس تبدیل نہ کرانے والے ملازمین کو جرمانے، قید اور بلیک لسٹ کرنے کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
حکومتی کارروائی سے بچنے کیلئے سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد پاسپورٹ آفس پہنچ گئی، حکومت کی جانب سےسرکاری ملازمین کیلئے پاسپورٹ پرپروفیشن تبدیل کرانےکیلئے21 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی،مقررہ تاریخ تک پیشہ تبدیل نہ کرانےوالوں پربھاری جرمانہ عائد کیاجائےگا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ دفتر میں داخلے کا وقت ختم ہو گیا مگر من پسند افراد کو اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے، سرکاری ملازم تنخواہ سے پاسپورٹ فیس کیسے ادا کریں، خواتین کے لیے کوئی علیحدہ انتظام نہیں کیا گیا، شہریوں نےحکومت سے اپیل کی کہ پاسپورٹ دفتر کے انتظامات کو بہتر کیا جائے۔