خفیہ شادیاں کرنے والوں کی شامت آگئی

19 Jul, 2019 | 01:48 PM

Sughra Afzal
Read more!

(شاہین عتیق) شوہروں کی بے وفائیوں پر خاموش رہنے والیوں نے حوصلے پکڑ لیے، نئے آرڈیننس کے بعد شوہروں کی دوسری شادی کیخلاف خواتین کا عدالتوں سے رجوع بڑھ گیا۔

پہلی بیوی سے  اجازت لیے بغیر نئے گھر بسانے والوں کی شامت آگئی، فیملی مسلم لاء آرڈیننس میں ترمیم نے شوہروں کی ستائی خواتین کی خاموشی کو زبان دے دی، دوسری بار بنا اجازت سہرا سجانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے خواتین کی بڑی تعداد نے مجسٹریٹس سے رجوع کرلیا، کیونکہ فیملی مسلم لاء آرڈیننس میں ترمیم کرکے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہروں کے خلاف سزا تجویز کی گئی ہے۔

آرڈیننس میں ترمیم کوخاتون وکیل کوکب اور سائل پرویز نےسراہا، ان کا کہنا ہے شوہر سے ایک بیوی سنبھالی نہیں جاتی اور دوسری کی تیاری شروع کردیتا ہے۔

دوسری جانب سینئر وکیل منصورالرحمان آفریدی اور حسیب قدوسی ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ اسلام نے چار شادیوں کی اجازت دی ہے تاکہ معاشرے میں بیگاڑپیدا نہ ہو۔

مجسٹریٹسں کی عدالتوں میں تین خواتین مسرت بی بی، سمیرا اور حلیمہ بی بی کےشوہروں کے خلاف استغاثوں پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں