چائینیز قونصلیٹ کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ

19 Jul, 2019 | 11:41 AM

Sughra Afzal

(عرفان ملک) محکمہ داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے باعث چائینیز قونصلیٹ کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چائینیز قونصلیٹ کی منتقلی بارے آگاہ کردیا ہے، قونصلیٹ کیلئے ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جگہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے متعلقہ حکام کی جانب سے چائنیز قونصلیٹ کے لئے ہربنس پورہ میں مختص کی گئی جگہ کو بھی مسترد کردیا ہے، محکمہ داخلہ کی جانب سے چائنیز قونصلیٹ کی عمارت کو کم آبادی اور محفوظ مقام پر منتقل کیے جانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے چائینیز قونصلیٹ کے لئے چوہنگ کے علاقہ میں جگہ تلاش کی جارہی ہے، چائینیز قونصلیٹ میں درجنوں چینی شہری موجود ہیں، چینی باشندے ملک میں جاری متعدد پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں، نئی جگہ پر قونصلیٹ کے دفاتر اور چائنیز کی رہائش گاہیں بھی تعمیر کی جائیں گی۔

مزیدخبریں