ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسران عوام کی پہنچ سے دور

پولیس افسران عوام کی پہنچ سے دور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: دفاتر میں بیٹھے پولیس افسران میٹنگز اور دفتری امور نمٹانے کے بہانے عوام کو انتطارکی سولی پر لٹکا کر گھنٹوں ذلیل کرنے لگے، آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو درخواستگزاروں سے ملاقات اوران کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دینے کامراسلہ جاری کردیا۔    

لاہورسمیت صوبہ بھرکے پولیس افسران کے پاس روزانہ ہزاروں شہری اپنی شکایات کے ازالے کے لیے دفاتر کے چکرلگاتے ہیں لیکن زیادہ ترافسران شہریوں کو دفاتر کے باہرانتظارکے بعد بغیرملاقات واپس بھجوادیتے ہیں، اس سلسلہ میں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نوازکی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے افسران اپنےدفاترمیں موجودگی اور شہریوں سے ملاقات کویقینی بنائیں اورملاقات کا وقت ہرصورت میں مقررکیا جائے۔

کیونکہ مسائل کاحل پولیس کی اولین ترجیح ہے، اگرکسی افسرنے درخواستگزاروں کووقت نہ دیااورانتظارکروانے کی شکایات موصول ہوئی ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔      

Shazia Bashir

Content Writer