نامور ہدایتکار گردے کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے علاج کی اپیل

19 Jul, 2019 | 12:09 AM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کے نامور ہدایتکار اقبال کاشمیری گردوں کے مرض کے باعث شیخ زید ہسپتال میں داخل، حکومت سے علاج کیلئے مدد کی اپیل کردی۔

ماضی کے نامور ہدایتکار اقبال کاشمیری جو ایک عرصہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں، حالت تشویشناک ہونے پر شیخ زید ہسپتال کے گردہ وارڈ میں داخل ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹرز نے ان کا باقاعدہ علاج شروع کردیا ہے۔

اقبال کاشمیری نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا سرکاری سطح پر علاج کروایا جائے۔ اقبال کاشمیری کے مطابق ان کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ اپنا علاج کرواسکیں۔

واضح رہے کہ اقبال کاشمیری نے سو سے زائد فلمیں ڈائریکٹ کی ہیں اور ان کی آخری فلم ”آتش“ چند ہفتے قبل ہی ریلیز ہوئی ہے۔ 

مزیدخبریں