گلوکارہ میشاء شفیع کی جانب سے گورنر پنجاب کو علی ظفر کےخلاف دائردرخواست مسترد

19 Jul, 2018 | 10:27 PM

عطاءسبحانی
Read more!

زین مدنی حسینی: گلوکارہ میشاء شفیع کی جانب سے گورنر پنجاب کو علی ظفر کی جانب سے جنسی ہراساں کئے جانے پر انصاف کی درخواست بھی مسترد ہو گئی۔ گورنر پنجاب نے درخواست نامنظور کر دی۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے لیگل نوٹس کا جواب دیدیا

گلوکارہ میشاء شفیع نے گورنر پنجاب کو علی ظفر کی جانب سے جنسی ہراساں کئے جانے کا موقف اپناتے ہوئے ایک درخواست دی جسے گورنر پنجاب نے نامنظور کر دیا ہے۔ گورنر پنجاب کے مطابق وہ اس معاملے کو نہیں دیکھ سکتے اور نہ ہی وہ تحقیقات کر سکتے ہیں۔ معاملہ حساس نوعیت کا ہے اس لئے درخواست کو مسترد کرتے ہیں۔

مزیدخبریں