ایف بی آر نے فلمسٹار و ماڈل صبا قمر سے ٹیکس وصولی کرلی

19 Jul, 2018 | 08:07 PM

عطاءسبحانی
Read more!

رضوان نقوی: فلمسٹار و ماڈل صبا قمر سے ٹیکس کی وصولی کرلی گئی، صبا قمر نے 3 لاکھ 62 ہزار روپے ایف بی آر کو جمع کروا دیئے۔ ایف بی آر نےصبا قمر کی ٹریول ہسٹری بھی حاصل کررکھی تھی۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:فلمسٹار صبا قمر نے ایف بی آر کے نوٹس کا جواب دے دیا

ایف بی آر نے ماڈل و اداکارہ صبا قمر کا سال15- 2014 کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کر رکھا تھا جس کے لئے اداکارہ کے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات کے ساتھ ایف آئی اے سے صبا قمر کی ٹریول ہسٹری بھی حاصل کررکھی تھی۔ فلمسٹار صبا قمر نے ایف بی آر کو تین لاکھ باسٹھ ہزار روپے کی انکم ٹیکس ادائیگی کردی ہے۔

مزیدخبریں