عمراسلم: نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری کی گورنرہاؤس میں نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک سےملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، انتخابات کے انتظامات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
نگران وزیراعظم اورنگران وزیراعلیٰ پنجاب نےشفاف، منصفانہ اورغیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کےعزم کا اعادہ بھی کیا.نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔
اس خبرکو ضرور پڑھیں:مخدوش تاریخی عمارتوں کی بحالی کے لئے 150 ملین روپے کی منظوری
انتخابا ت سے متعلقہ محکمے اور ادارے پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصفانہ انتخابات کا انعقاد سب کی مشترکہ اور قومی ذمہ داری ہے۔ انشاء اللہ ٹیم ورک کے ذریعے اس اہم قومی ذمہ داری کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں گے۔